آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان نے فاسٹ بائولر رومان رئیس کو ٹیم میں طلب کر لیا

منگل 6 جون 2017 23:02

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان نے فاسٹ بائولر رومان رئیس کو ٹیم میں طلب کر لیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2017ء) پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بقیہ میچز کیلئے فاسٹ بائولر رومان رئیس کو ٹیم میں طلب کر لیا، انہیں زخمی وہاب ریاض کی جگہ متبادل کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، وہاب ریاض بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ ایونٹ سے دستبردار ہوئے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے پی سی بی ہیڈکوارٹر میں ملاقات کے دوران رومان رئیس کو وہاب کی جگہ ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا، رئیس کو ڈیتھ اوورز میں اچھی بائولنگ کرانے کا تجربہ ہے جس کی وجہ سے انہیں محمد عباس پر ترجیح دی گئی۔
وقت اشاعت : 06/06/2017 - 23:02:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :