نیمار نے ٹی وی شو کے میزبان کا چیلنج پورا کر دیا

ہفتہ 10 جون 2017 12:38

نیمار نے ٹی وی شو کے میزبان کا چیلنج پورا کر دیا
برازیلیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2017ء)برازیلین فٹ بال سٹار نیمار نے ایک عمار ت کی چھت سے دوسری عمارت کی چھت پر موجود گول پوسٹ میں فٹ بال پھینک کر ٹی وی شو کے میزبان کا چیلنج پورا کر دکھایا۔

(جاری ہے)

معروف امریکی ٹی وی شو جمی کیمل لائیو میں نیمار کیلئے عجیب چیلنج تھااس کیلئے نیمار نے ایک عمارت کی چھت سے دوسری عمارت کی چھت پر موجود گول پوسٹ میں شاندار گول کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔ابتدائی کوششوں میں نیمار فٹ بال کو گول پوسٹ میں پھینکنے میں ناکام رہے تاہم تیسری کوشش میں انہوں نے یہ چیلنج پورا کردیا۔
وقت اشاعت : 10/06/2017 - 12:38:51