سیمی فائنل جیت کر لندن کا فائنل کھیلنا چاہتے ہیں ،ْمکی آرتھر

منگل 13 جون 2017 23:09

سیمی فائنل جیت کر لندن کا فائنل کھیلنا چاہتے ہیں ،ْمکی آرتھر
کارڈف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2017ء)سری لنکا کیخلاف کامیابی کے بعد سیمی فائنل میں پہنچنے پر قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کہاہے کہ سیمی فائنل جیت کر لندن کا فائنل کھیلنا چاہتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو مکی آرتھر کا کہناتھا کہ انگلینڈ مضبوط ٹیم ہے ،ہرانا آسان نہیں ہو گا ،سرفراز یا شعیب ملک کو اوپر کھلانے پر بات ہوئی ہے لیکن ابھی فیصلہ نہیں ہواہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مڈل آرڈر کی فارم پر تشویش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ مضبوط ٹیم ہے اسے ہرانا آسان نہیں ہوگا۔ مڈل آرڈر بیٹنگ فلاپ ہونے پر تشویش ہے اور اس پر کام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹیم کی غیر مستقل مزاجی پریشانی کا باعث ہے لیکن بعض اوقات یہی ہماری سب سے بڑی قوت بن جاتی ہے جبکہ محدود اوور کی کرکٹ میں بہتر ٹیم بنتے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی میں عالمی نمبر 2 پوزیشن حاصل کرلی اور ون ڈے رینکنگ میں بھی بہتری کی جانب گامزن ہیں۔
وقت اشاعت : 13/06/2017 - 23:09:27