پاکستان کی جانب سے اننگز کے چوتھے بال پر چھکا

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 14 جون 2017 18:51

پاکستان کی جانب سے اننگز کے چوتھے بال پر چھکا
کارڈیف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13جون۔2017ء)پاکستان نے 212 رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کر دیا ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستانی بائولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

محمد عامر کے اچانک زخمی ہو جانے کے باوجود پاکستانی بائولنگ اٹیک نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا اور برطانوی باری کو 211 تک محدود کر دیا۔ پاکستانی بائولرز کی نپی تلی بائولنگ کا اندازہ اس چیز سے لگایا جا سکتا ہے کہ برطانوی بائولر پوری باری میں ایک بھی چھکا رسید کرنے میں ناکام رہے۔ جبکہ پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں فخر زمان کے شاندار کھیل کی بدولت پہلے اوور کی چوتھی بال پر چھکا رسید کر دکھایا۔
وقت اشاعت : 14/06/2017 - 18:51:06