انگلینڈ کے خلاف ٹیم کی جیت میں کردار ادا کرنا باعث اعزاز، مین آف دی میچ ایوارڈ بھائی کے نام کرتا ہوں، حسن علی

بدھ 14 جون 2017 23:17

انگلینڈ کے خلاف ٹیم کی جیت میں کردار ادا کرنا باعث اعزاز، مین آف دی میچ ایوارڈ بھائی کے نام کرتا ہوں، حسن علی
کارڈف ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء) پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمئپنز ٹرافی میں انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل بڑا میچ تھا، ٹیم کی جیت میں کردار ادا کرنا باعث اعزاز ہے، مین آف دی میچ ایوارڈ بھائی کے نام کرتا ہوں۔ حسن علی نے انگلینڈ کے خلاف 10 اوورز میں 35 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیکر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

(جاری ہے)

فتح کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل بڑا میچ تھا، مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میری کارکردگی ٹیم کی جیت کے کام آئی مستقبل میں بھی کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں، اظہر علی بہت راہنمائی کر رہے ہیں جس کی وجہ سے مجھے کامیابی مل رہی ہے، آج جمعرات کو میرے بھائی کی سالگرہ ہے اور میں مین آف دی میچ ایوارڈ ان کے نام کرتا ہوں۔
وقت اشاعت : 14/06/2017 - 23:17:23