پاکستان کرکٹ ٹیم کی چیمپئن ٹیم میں جیت پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے

جمعرات 15 جون 2017 22:36

پاکستان کرکٹ ٹیم کی چیمپئن ٹیم میں جیت پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کی چیمپئن ٹیم میں جیت پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔ انگلینڈ پاکستان سے جیت پر سارو گنگولی کمنٹری کرتے ہوئے پرجوش نظر آئے۔

(جاری ہے)

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے کہا کہ پاکستان نے شاندار کھیل پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اپنے کھیل کے میدانوں میں اتنی زیادہ کرکٹ نہیں ہوء۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم بھی اپنے میدانوں میں نہیں کھیل رہی ۔ اس کے باوجود پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی متاثر کن ہے۔ سارو گنوگولی نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں بے پناہ صلاحیت رکھنے والے کھلاڑی موجود ہیں۔(علی )
وقت اشاعت : 15/06/2017 - 22:36:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :