قومی انٹر ڈیپارٹمنٹ کبڈی چیمپئن شپ رواں سال اگست میں کھیلی جائے گی،رانا سرور

جمعہ 16 جون 2017 12:40

قومی انٹر ڈیپارٹمنٹ کبڈی چیمپئن شپ رواں سال اگست میں کھیلی جائے گی،رانا سرور
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2017ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی انٹر ڈیپارٹمنٹ کبڈی چیمپئن شپ رواں سال اگست میں جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیمپئن شپ 2 سے 6 اگست تک کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 8 محکموں کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان ایئرفورس، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، سوئی نادرن گیس اور ہائرایجوکیشن کمیشن کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ان ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے سلسلہ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 16/06/2017 - 12:40:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :