سرسبز 43 ویں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کے مزید دو میچ (کل ) کھیلے جائیں گے

بدھ 6 مارچ 2024 17:01

سرسبز 43 ویں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کے مزید دو میچ (کل ) کھیلے جائیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2024ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری سرسبز 43 ویں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کے مزید دو میچ (کل )جمعرات کو جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پہلے میچ میں پاکستان واپڈا کا مقابلہ پاکستان ایئر فورس سے ہوگا اور دوسرا میچ پاکستان آرمی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ 8 مارچ کو چیمپئن شپ کا فائنل اور تیسری پوزیشن کا میچ کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 06/03/2024 - 17:01:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :