ْاولمپین شہبازاحمد فائیو اے سائیڈ نائٹ ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز،ضلع وسطی اورملیر کی کامیابی

جمعہ 16 جون 2017 22:58

ْاولمپین شہبازاحمد فائیو اے سائیڈ نائٹ ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز،ضلع وسطی اورملیر کی کامیابی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جون2017ء) بیش بہا انعامات سے بھر پور اولمپین شہبازاحمد سینئر فائیو اے سائیڈ نائٹ ہاکی ٹورنامنٹ کا کراچی میں آغاز ہوگیا ہے، ایونٹ کی فاتح ٹیم کو ایک لاکھ، رنراپ ٹیم کو پچاس ہزار کے علاوہ ایونٹ کے بہترین کھلاڑی کو دس ہزار نقد کیساتھ موٹرسائیکل، ٹاپ اسکورر کو موٹرسائیکل اور ہر میچ کے بہترین کھلاڑی کو پانچ ہزارروپے انعام میں دیئے جائینگے۔

جس کے پہلے روز ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ڈسٹرکٹ ملیر نے اپنے میچز جیت لیے ۔مہمان خصوصی ڈی جی کے ڈی اے سید ناصر عباس نے چیمپئن شپ کا افتتاح کیا ۔افتتاحی تقریب میں اولمپئن سمیع اللہ کے علاوہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ ،سیکریٹری حیدر حسین ،ڈاکٹر حنیف سعید،فواد انور،اولمپئن افتخار سید،انٹر نیشنل جمیل احمد ،مصطفی جمیل ،گلفراز احمد خان ،اعجاز الدین ،اعظم خان ،جاوید اقبال ،سید نسیم حسین اور دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

پہلے میچ میں ڈسٹرکٹ سینٹرل ٹایئگرز نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 10-9سے شکست دے دی ۔میچ کا فیصلہ فاضل وقت میں ہوا ۔مقررہ وقت تک مقابلہ9-9گول سے برابر تھا ۔فاتح ٹیم کی جانب سے محمد علی نے تین گول اسکور کیے اور مین ااف دی میچ رہے ان کا کھیل نمایاں رہا ،ان کے علاوہ عمران خان نے پانچ جبکہ سعد ظہیر اور عمران نے ایک ایک گول اسکور کیا ۔

ڈسٹرکٹ ایسٹ لائنز کی جانب سے فرید منصور،عارف،وہاب مزاری اور فیضان نے دو دو جبکہ عرفان خان نے ایک گول اسکور کیا ۔دوسرے میچ میں ڈسٹرکٹ ملیر لیوپرڈز نے ڈسٹرکٹ ویسٹ شارک کو 10-7سے زیر کر کے اہم کامیابی سمیٹی ۔فاتح ٹیم کی جانب سے انٹر نیشنل عاصم خان نے چار گول اسکور کیے اور ایسٹ کے عبداللہ بخاری کے ساتھ مشترکہ مین آف دی میچ رہے جبکہ فہیم خان نے تین ،رضوان خان نے دو اور وسیم اسلم نے ایک گول اسکور کیا ۔

ڈسٹرکٹ ویسٹ کی جانب سے جنید اور عبداللہ بخاری نے تین تین جبکہ فضیل خان نے ایک گول اسکور کیا ۔گلفراز خان چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی، اعظم خان ٹورنامنٹ ڈائریکٹر، نسیم حسین، ایم فیضان اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹرز، عظیم خان آرگنائزنگ سیکریٹری، محسن امپائرز منیجرز ہیں۔
وقت اشاعت : 16/06/2017 - 22:58:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :