دنیا ئے کرکٹ کا سب سے بڑا اٹاکرا،جواء مافیا بھی سرگرم

جڑواں شہروں میں سنو کر کلبوں ہئیر ڈریسرز سوسائٹیز ،پوش سیکٹرز کے گیسٹ ہائوسزہوٹل اور کرائے کے گھروں میں ڈی کوٹر اور انٹر نیٹ سجا ئے گئے ہیں جے آئی ٹی میں شریف برادران کی پیشیوں کے نام پر سپیشل ڈیوٹیوں کی وجہ سے پولیس کی طرف سے جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاریا ں سرد خانوں کی نذر ہو گئیں

ہفتہ 17 جون 2017 23:04

دنیا ئے کرکٹ کا سب سے بڑا اٹاکرا،جواء مافیا بھی سرگرم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2017ء) دنیا ئے کرکٹ کا اہم اور بڑا یونٹ چیئمپئنزٹرافی ٹورنامنٹ اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے جس کے فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہونگے جبکہ فائنل پر جواء کرانے والا مافیا بھی سر گر م ہوچکا ہے جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں سنو کر کلبوں ہئیر ڈریسرز سوسائٹیز ،پوش سیکٹرز کے گیسٹ ہائوسزہوٹل اور کرائے کے گھروں میں ڈی کوٹر اور انٹر نیٹ سجا ئے گئے ہیںجے آئی ٹی میں شریف برادران کی پیشیوں کے نام پر سپیشل ڈیوٹیوں کی وجہ سے پولیس کی طرف سے جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاریا ں سرد خانوں کی نذر ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ کا ایک بڑا شو ان دنو ں بر طا نیہ میں جا ری ہے جس میں روایتی حریف پاکستان اور ہندوستان کی ٹیمیں آج فائنل میںآمنے سامنے ہیں جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں کرکٹ ایونٹ پر جواء کرانے والے سب سے بڑے مافیا نے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اس نیٹ ورک کے ذریعے کروڑوں شہریوں کی رقم لپیٹنے کیلئے اپنے کارندوں کی مدد سے میچ کے ریٹ مقرر کردیئے ہیں جبکہ کرکٹ جوئے کیلئے بکیؤں نے بڑے بڑے ہوٹلوں کے ساتھ پوش علاقوں میں موجود گیسٹ ہاؤسز پوش ہاوسنگ سوسائٹئیوں اور پلازوں کے ساتھ ساتھ گلی محلوں،بازاروں میں بنائے گئے سنوکر کلبوں ،ہیرڈریسرزجہاں فون پر اور کئی کرائے کے نوجوان موقعہ پر فینسی اور فیگروں کی مد میں حاصل ہونے والی رقوم اور گاہکوں کو پیسوں کا لین دین کر رہے ہیںاسلام آباد میں کوہسار ،رمنا،مارگلہ ،آبپارہ ،شہزاد ٹاون ،کورال ،کھنہ ،ترنول ،لوئی بھیر ،بہارکہو،شالیمار ،تھانوں کی حدود میں بکیوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں ان میں سر فہرست جواریوں کے نام یہ ہیں بک میکروں کا مبینہ صدر عامر عرف بلو سیکٹر ایف الیون بک میکروں کا مبینہ جنرل سیکرٹری اقبال عرف بالا اس کا بھائی جیالاسیکٹر ایف سیون اہم بک میکر پرویز خان عرف پی کے ایف ایٹ مرکز طارق جی ایٹ مرکز،گڈو شاہ تھانہ نیو ٹائون مظہرشمس آباد نزد نواز شریف پارک شیخ نعیم پینپو تھانہ بنی ،ڈاکٹر فواد ڈاکٹر ٹاون لوئی بھیر ،عامر شاہ عرف عامری رتہ امرال راولپنڈی ،پرویز عرف پپا گواولمنڈی گوگا بھاٹی پیر ودھائی طاہر بٹ عرف تولہ صادق آباد ،بادشاہ خان ،کوہاٹی بازار عباس عرف روفی گولڑہ موڑ ملک صداقت،ملک ریاض لوئی بھیر ،ہمایوں غوری ٹاو ن اور دیگر کے نام شامل ہیں متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز اور ان کے کارخاصوں نے ان علاقوں میں قائم بکیوں کے اڈوں پر چھاپے نہ مارنے کی بکیوں کو مکمل یقین دہانی کروائی ہے۔

(جاری ہے)

بعض بکیوں کی پشت پناہی اعلیٰ پولیس افسران اور پولیس اہلکار کر رہے ہیںسی آئی اے میں تعینات ساجد خان کانسٹیبل جو کہ اس سے قبل تھانہ بنی گالہ میں بھی تعینات رہا اور ون ویلنگ پر جوا کروانے والوں سے اقبال ٹاون اور دیگر علاقوں سے منتھلیاں وصول کرتا رہا ہے نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں بڑ انیٹ ورک بنا لیا ہے جن کو پولیس افسران کی مبینہ پشت پناہی حاصل ہے واضع رہے کہ چند سال قبل انہی افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا تھا کچھ عرصہ تک تو یہ لوگ انڈر گراؤنڈ ہی رہے مگر جیسے ہی حالات سازگار ہوئے ان افراد نے ایک بار پھر منظم ہو کر اس مکروہ دھندے کو پھر شروع کر دیا غیر قانونی گیسٹ ہاوسز سنوکر کلب ،ہیئر ڈریسرز سماج دشمن عناصر کی آماجگاہ بنے ہوئے ہیں۔

پولیس اشتہاریوں اور سنگین الزامات میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کے لئے انہیں اڈوں پر گرینڈ آپریشن کرنے کی منصوبہ بندی بھی بنا رہی ہے۔ اور بڑا آپریشن کسی بھی وقت متوقع ہے جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں چند بڑے جواریوں اور بکیوں کی سرپرستی اعلیٰ سیاسی شخصیات اور پولیس افسران کر رہے ہیں اگنج منڈی راولپنڈی اور کمرشل مارکیٹ یوسی 19کی سرپرستی ایک ایم این اے اور ایک چئیرمین کرتا ہے،ان جواریوں کے اڈوں پر آج تک پولیس نے ریڈ نہیں کی اگر کوئی اس جگہ پر ریڈ کرے تو ان کو ان کے سرپرست پولیس اہلکار پہلے سے ہی اطلاع کر دیتے ہیں جس سے وہ اپنا کام بند کرکے انڈر گراؤنڈ چلے جاتے ہیں شہر میں چلنے وا لے قما ر با زی اور منشیا ت کے تما م اڈو ں سے سی آئی اے اور متعلقہ تھانوں کے پولیس اہلکارکے ساتھ ساتھ کئی پولیس افسران مبینہ طو ر پر منتھلی وصو ل کر تے ہیں۔

جبکہ جواریو ں اور منشیا ت فرو شو ں نے الزا م لگا یا ہے کہ جڑواں شہر وں میں فروخت ہو نیو ا لی زیا دہ تر منشیا ت مبینہ طور پر پولیس افسران کی ہے جوکہ خود کو سی آئی اے کے اہلکار ظاہر کرتے ہیں اور کئی تھانوں کے ایس ایچ اوز جواریو ں کو اپنے علا قو ں میں آنے کی خو د دعو ت ہیں۔ اور انکے علا قو ں میں چو بیس گھنٹے کا م کر وا یا جا سکتا ہے آج کے میچ جس میں انڈین سوراما پاکستانی شاہینوں سے ٹکرائے گئے میں 3ایک کا مقابلہ ہوگا انڈین ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کے رنز بنانے کے ریٹ بڑھ گئے ہیں کیونکہ انڈیا کے بوڑھے پاکستانی جوانوں سے ٹکرائے گئے پاکستانی جوانوں میں محمد عامر ،عمر اکمل ،عامر شہزاد ،حفیظ ،شعیب ملک ،حسن علی اور سرفراز کا شمار مہنگے ترین کھلاڑیوں میں ہورہاہے جن کی کارکردگی پر اربوں روپے لگائے گئے ہیں انگلستان کے شہر لندن کے اوول گراونڈ میں آج میدان سجے گا ۔

وحید ڈوگر
وقت اشاعت : 17/06/2017 - 23:04:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :