بالی ووڈ اداکاروں کی پاکستانی کھلاڑیوں کو جیت پر مبارکباد

پیر 19 جون 2017 12:57

بالی ووڈ اداکاروں کی پاکستانی کھلاڑیوں کو جیت پر مبارکباد
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19جون۔2017ئ)اتوار کو چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست دینے کے بعد بھارتی کھلاڑی بھی پاکستانی کھلاڑیوں کے دیوانے ہوگئے۔ چیمپئنزٹرافی فائنل میں بھارت کو بد ترین شکست دےکر پاکستان چیمپئن بنا جسکے بعد بھارتی اداکاروں نے بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ۔بالی ووڈ اداکاررنویرسنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرپاکستانی کی جیت پرمبارک دیتے ہوئے کہا کہ ”پاکستان نے بہترین اندازمیں فائنل کھیلا جب کہ کچھ بہترین ٹیموں نے فائنل ہارا جس میں بھارت بھی شامل ہے“۔

ابھیشیک بچن نے بھی پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو خوب سراہا اور کہا کہ آج پاکستان کی ٹیم بہت بہتر کھیلی تھی۔اداکارہ سشمیتا سین نے بھی گرین شرٹس خوب تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فائنل میں پاکستان نے بہترین کھیلا اور یہ واقعی رحمتوں سے بھرا رمضان ہے۔

(جاری ہے)

فرحان اخترنے پاکستانی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا آج بلاشبہ پاکستان نے ہر شعبے میں بہترکھیلا۔

کامیڈی اداکاررتیش دیش مکھ نے بھی پاکستان کے کھیلنے کے اندازکوسراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ٹورنا منٹ میں بہترین اندازمیں کم بیک کیا ہے۔اداکارارجن رام پال کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کے بہترین کھیلنے پرجیت مبارک ہو ، وہ آج اس جیت کے حقداربھی تھے۔ اداکارورن دھون نے کہا کہ کھیل میں ہارجیت تو ہوتی ہے لیکن پاکستان نے آج بہتر کھیلا جب کہ امید ہے کہ بھارت ایک بار پھر کم بیک کرے گا۔

وقت اشاعت : 19/06/2017 - 12:57:28