آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو وارم اپ میچ میں 5 وکٹوں سے ہرا کر حریف ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی، گرین شرٹس نے 247 رنز کا ہدف 5 وکٹوں پر پورا کیا، نین عابدی 81 رنز بنا کر ناقابل شکست، بسمعہ معروف 75 رنز بنا کر دوسری نمایاں بلے باز رہیں

منگل 20 جون 2017 23:20

لائسیسٹر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان نے ٹی ٹونٹی کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو وارم اپ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر حریف ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی، فاتح ٹیم نے 247 رنز کا ہدف 47.4 اوورز میں 5 وکٹوں پر پورا کیا، نین عابدی 81 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں جبکہ بسمعہ معروف 75 رنز بنا کر دوسری نمایاں بلے باز رہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لائسیسٹر میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، فیلی سیا والٹرز 59 رنز بنا کر نمایاں رہیں، ثناء میر نے 2 جبکہ سعدیہ یوسف، اسماویہ اقبال اور کائنات امتیاز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پاکستانی ویمن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 47.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، نین عابدی 81 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہیں، بسمعہ معروف 75 رنز بنا کر دوسری نمایاں بلے باز رہیں، کائنات امتیاز نے شاندار چوکا لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا اور 14 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہیں۔
وقت اشاعت : 20/06/2017 - 23:20:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :