ناصر جمشید کی ضمانت میں 3 ماہ کی توسیع

ناصر جمشید کی ضمانت میں تین ماہ کی توسیع ہو گئی، ہر ماہ برطانوی کرائم ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کے پابند ہوں گے جبکہ معطل کرکٹر خالد لطیف ڈسپلنری ٹربیونل کے سامنے پیش نہ ہوئے

جمعہ 23 جون 2017 17:28

ناصر جمشید کی ضمانت میں 3 ماہ کی توسیع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث ناصر جمشید کی ضمانت میں تین ماہ کی توسیع ہو گئی۔ معطل اوپنر ہر ماہ برطانوی کرائم ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کے پابند ہیں۔ انگلینڈ میں ناصر جمشید کے پاسپورٹ کی واپسی کیلئے وکیل نے درخواست دے دی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب، خالد لطیف جمعرات کو ڈسپلنری ٹربیونل کے سامنے پیش نہ ہوئے۔

ان کے وکیل بدر عالم نے پی سی بی کو جواب دیا کہ سماعت کی اطلاع تاخیر سے دی گئی۔ پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی نے ردعمل میں کہا کہ کرکٹر کو د روز قبل سماعت کا بتایا تھا، اب 29 جون کو طلب کیا گیا ہے۔خالد لطیف نے اینٹی کرپشن ٹربیونل کی تشکیل اور اس کے ارکان کی اہلیت پر اعتراض کیا تھا جس کے بعد ایک رکنی ڈسپلنری ٹربیونل قائم کیا گیا۔
وقت اشاعت : 23/06/2017 - 17:28:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :