نوبال پر ٹریفک اشتہار بنائے جانے پر جسپریت بھمرا بھڑک اٹھے

ہفتہ 24 جون 2017 15:46

نوبال پر ٹریفک اشتہار بنائے جانے پر جسپریت بھمرا بھڑک اٹھے
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) نوبال پر ٹریفک اشتہار بنائے جانے پر جسپریت بھمرا بھڑک اٹھے ہیں۔ بمراہ کا کہنا تھا کہ اپنے ملک کیلئے خدمات انجام دینے پر یوں صلہ دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فاسٹ باولر جسپریت بمراہ نوبال پر جے پور ٹریفک پولیس کی جانب سے اشتہار بنانے پر ٹوئٹر پرجاری پیغام میں بمراہ نے اس معاملے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ بمراہ کا کہنا ہے کہ اپنے ملک کیلئے خدمات انجام دینے پر یوں صلہ دیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ بمراہ نے چیمپئنز ٹرافی فائنل میں فخر زمان کو ابتداء میں ہی آئوٹ کر لیا تھا تاہم ان کی بال نو قرار پائی تھی۔
وقت اشاعت : 24/06/2017 - 15:46:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :