فزیو کے منع کرنے کے باوجود سویاں کھاﺅں گا :حسن علی

بدھ 28 جون 2017 14:03

فزیو کے منع کرنے کے باوجود سویاں کھاﺅں گا :حسن علی
گوجرانوالہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28جون۔2017ئ)چیمپئنز ٹرافی میں عمدہ کارکردگی سے پاکستانیوں کے دلوں میں گھر بنانےوالے کرکٹر حسن علی کا کہنا ہے کہ فزیو کے منع کرنے کے باوجود آج میٹھی سویاں ضرور کھاﺅں گا۔

(جاری ہے)

چیمپئنز ٹرافی کے ہیرو حسن علی نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر بھابھی نے بہت پیار سے سوئیاں بنائی ہیں جن کی بہت عمدہ خوشبو آرہی ہے تو اس موقع پر ٹیم فزیو کو بھی بتا رہا ہوں کہ اتنے پیار سے بنی ہوئی سوئیاں تھوڑی بہت تو میں بھی کھاﺅ ں گا، گزشتہ عید انگلینڈ میں گزری تھی ،آج اپنے گھر میں فیملی کیساتھ عید منانا اچھا لگ رہا ہے۔

حسن علی نے عید کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ خوشی کے موقع پر غریبوں اور مستحقین کو بھی ضرور یاد رکھیں کیونکہ خوشیاں بانٹنے سے مزید بڑھتی ہیں۔

وقت اشاعت : 28/06/2017 - 14:03:12