شکرگڑھ‘سالانہ نمائشی والی بال میچ ‘بارن کلب نے دسری کو شکست د ے کر جیت لیا

بدھ 28 جون 2017 17:12

شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء)موضع بارن میں سالانہ نمائشی والی بال میچ دسری اور بارن کلبوں کے مابین کھیلا گیا جسے بارن کلب نے جیت لیا ،جس کے چیف گیسٹ امیدوار صوبائی اسمبلی 133چوہدری محمود احمد سنگراں تھے جبکہ پاکستان والی بال ٹیم کے کپتان نصیر احمد ،چوہدری عطا اللہ ،چوہدری عابد جھنگی ،چیف آرگنائزر چوہدری لیاقت پولی ،چوہدری شاہد پگوال ،چوہدری نعیم دسری ،سابق کپتان پاکستان قومی والی بال ٹیم چوہدری احسان ٹیپو ،کوچ پاکستان والی بال ٹیم چوہدری محمد اکرم،چوہدری کرامت ،بیرسٹر چوہدری سلیم سلیمان اور دیگر ماہرین نیشنل اور انٹر نیشنل کھلاڑیوں نے بھی خصوصی شرکت کی،بارن کلب کے کھلاڑیوں محمد عرفان ،بلال ،اعجاز ،جنید کرامت ،قیصر ،عمر چینا ،نے بہترین کھیل پیش کیا چیف گیسٹ چوہدری محمود احمد سنگراں نے کھلا؁ڑیوں میں کیش پرائز اور ٹرافیاں تقسیم کیں ،انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام باشعور ہیں عوام کی خدمت کا مشن لیکر سیاست کے میدان میں آیا ہوں نوجوانوں اور دیگر عوام کے حقوق کی جنگ لڑوں گا کھیل کے میدان آباد کرائوں گا عوام میرا ساتھ دیں
وقت اشاعت : 28/06/2017 - 17:12:45