اعصام الحق قریشی ومبلڈن چیمپئن شپ میں مہم کا آغاز کل کرینگے

پیر 3 جولائی 2017 21:05

اعصام الحق قریشی ومبلڈن چیمپئن شپ میں مہم کا آغاز کل کرینگے
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2017ء) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی ومبلڈن چیمپئن شپ 2017 میں مہم کا آغاز بدھ کو کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سال کا تیسرا گرینڈ سلیم ومبلڈن کا آغازگزشتہ روز لندن میں ہو گیا ہے۔ پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور رومانیہ کے فلورین مرجیا اپنا پہلا میچ کل بدھ کو روس کے دمتری ٹرسنوف اور سلواکیہ کے مائیکل کلزن کے خلاف کھیلیں گے۔ ۔
وقت اشاعت : 03/07/2017 - 21:05:45