وزیر اعظم ہائوس میں منعقدہ تقریب میں اظہر علی کی ہارر اسٹوری، محفل میں قہقہوں کا طوفان

منگل 4 جولائی 2017 22:24

وزیر اعظم ہائوس میں منعقدہ تقریب میں اظہر علی کی ہارر اسٹوری، محفل میں قہقہوں کا طوفان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2017ء) چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان ٹیم کے اعزاز میں وزیر اعظم ہائوس میں ہونے والی تقریب میں اس وقت ہنسی کے فوارے چھوٹ پڑے جب اوپنر اظہر علی نے اپنی ہارر سٹوری سنائی۔

(جاری ہے)

اوپنر اظہر علی کو گفتگو کے لئے اسٹیج پر بلایا گیا اور ان سے دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران ہوٹل میں پیش آنے والے واقعہ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ طویل سفر کے بعد ہوٹل پہنچے تو بہت تھکے ہوئے تھے، میں واش روم میں نہانے کے لئے گیا تو دیکھا کہ گرم پانی کی بھاپ سے شیشے پر BLOOD لکھا ہوا نظر آیا اس پر میرے ذہن میں باب وولمر کے انتقال والا منظر گھوم گیا، میں خوفزدہ ہو کر باہر آیا اور فورا روم سروس کو بلا کر انہیں بڑی مشکل سے معاملہ سمجھایا، لیکن ان کے آنے تک بھاپ اڑ چکی تھی اور تحریر ختم ہو چکی تھی۔

دوبارہ گرم پانی کھولنے پر بھاپ بنی تو BLOOD دوبارہ لکھا ہوا نمودار ہو گیا جو بظاہر کسی کی شرارت لگتی تھی، یہ واقعہ سن کر حاضرین خوب لطف اندوز ہوئے اور ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گئے۔
وقت اشاعت : 04/07/2017 - 22:24:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :