پاکستانی باکسر محمد وسیم نے انٹرنیشنل چیلنج فائٹ جیت لی

جمعرات 6 جولائی 2017 12:38

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے انٹرنیشنل چیلنج فائٹ جیت لی
 پاناما سٹی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6 جولائی۔2017ئ) پاکستانی باکسر نے پاناما میں انٹر نیشنل چیلنج فائٹ جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔تفصیلات کے مطابق باکسر محمد وسیم نے پاناما سٹی میں ہونے والی انٹرنیشنل چیلنج فائٹ میں پاناما کے باکسر کو ہرا یا،ورلڈباکسنگ کونسل کے تحت رینکنگ فائٹ 8 راﺅنڈ پرمشتمل مقابلے میں محمد وسیم نے باکسر ایلیسروالڈیز کو دوسرے راﺅنڈ میں ہی ناک آﺅٹ کردیا،یہ محمد وسیم کی مسلسل چھٹی کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

محمدوسیم ڈبلیوبی سی سلور فلائی ویٹ کے عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہیں ۔میچ کے بعد اپنے ایک ویڈیو پیغام میں محمد وسیم کا کہنا تھا کہ حریف کو دوسرے راﺅنڈ میں چت کرنے پر بہت خوشی ہیں اور اپنے مداحوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے انہیں سپورٹ کیا ۔
وقت اشاعت : 06/07/2017 - 12:38:37