بلے بازوں کو اپنی انگلیوں پر نچانےوالے ہربھجن سنگھ اب موسیقی کی تال پر گائیں گے

ہفتہ 8 جولائی 2017 14:28

بلے بازوں کو اپنی انگلیوں پر نچانےوالے ہربھجن سنگھ اب موسیقی کی تال پر گائیں گے
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8 جولائی۔2017ئ)ایک دہائی سے زیادہ عرصہ دنیا بھر کے بلے بازوں پر اپنی انگلیوں پر نچانے والے بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ اب موسیقی کی تال پرگائیں گے ۔

(جاری ہے)

36سالہ ہربھجن سنگھ کمپورزر متھون کے ہمراہ اصل زندگی میں بھارتی قوم کے کچھ کرجانے والے ہیروز پر گانا بنائیں گے ۔ متھون کا کہنا ہے کہ ہر بھجن اور میں کافی عرصے سے دوست ہیں،انہیں موسیقی سے بہت لگاﺅ ہے اور اپنی پچھلی سالگرہ پر انہوں نے مجھے گانا تیار کرنے کا آئیڈیا دیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گانا ہندوستان کی مختلف ریاستوں میںشوٹ کیا جائے گا اور دسمبر میں اس کا پریمیئر ہوگا ۔

وقت اشاعت : 08/07/2017 - 14:28:53