روی شاستری کو بھارتی کرکٹ ٹیم کا نیا کوچ مقرر کردیا گیا

منگل 11 جولائی 2017 16:39

روی شاستری کو بھارتی کرکٹ ٹیم کا نیا کوچ مقرر کردیا گیا
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11 جولائی۔2017ئ) روی شاستری کو بھارتی کرکٹ ٹیم کا نیا کوچ مقرر کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق روی شاستری کوانگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ 2019 ءتک کیلئے کوچ مقررکیا گیاہے۔

(جاری ہے)

سابق بھارتی آل راﺅنڈ اب انیل کمبلے کی جگہ ہندوستانی ٹیم کی کوچنگ سنبھالیں گے اور جولائی کے آخر میں شیڈول دورہ سری لنکا ان کی پہلی اسائنمنٹ ہوگی۔روی شاستری اس سے قبل 2014ءسے 2016 ءکے دوران بھارتی ٹیم کے ساتھ بطور ڈائریکٹر بھی منسلک رہے ہیں اور کپتان ویرات کوہلی سے اچھے تعلقات کے باعث وہ اس عہدے کے لیے فیورٹ امیدوار سمجھے جارہے تھے ۔
وقت اشاعت : 11/07/2017 - 16:39:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :