احمدیار‘ آل پنجاب اوپن فلڈ لائٹ کبڈی ٹورنامنٹ کل سے ڈیفنس سٹی ہائوسنگ کے گرائونڈ میں منعقدہوگا

کا افتتاحی میچ منشاء گجر کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ بمقابلہ پپو جٹ کبڈی کلب چیچہ وطنی کے درمیان کھیلا جائے گا

بدھ 12 جولائی 2017 13:19

احمدیار‘ آل پنجاب اوپن فلڈ لائٹ کبڈی ٹورنامنٹ کل سے ڈیفنس سٹی ہائوسنگ کے گرائونڈ میں منعقدہوگا
احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2017ء) آل پنجاب اوپن فلڈ لائٹ کبڈی ٹورنامنٹ کل جمعرات سے ڈیفنس سٹی ہائوسنگ کے گرائونڈ میں منعقدہورہا ہے جس کا افتتاحی میچ منشاء گجر کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ بمقابلہ پپو جٹ کبڈی کلب چیچہ وطنی کے درمیان کھیلا جائے گا افتتاحی کبڈی میچ کے مہمان خصوصی معروف سماجی شخصیت رانا طارق محمود سندھی ہوں گے ٹورنامنٹ میں پنجاب بھر کی آٹھ نامور ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں کبڈی ٹورنامنٹ میں فرسٹ پرائز30 ہزار روپے اور گولڈ کپ ،سیکنڈ پرائز 20ہزار روپے اور سلور جبکہ مین آف دی ٹورنامنٹ کو پانچ ہزار روپے انعام دیا جائے گا ٹورنامنٹ کا فائنل میچ18 جولائی کو ہوگا یہ باتیں کبڈی ٹورنامنٹ کے آرگنائزر چوہدری محمد زاہد جٹ نے ’’این این آئی ‘‘ کو بتائیں انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات کرلیے گئے ہیں-
وقت اشاعت : 12/07/2017 - 13:19:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :