پریمئرلیگ فٹ بال کی آمدنی میں 3ارب 60کروڑ پائونڈ کا اضافہ

بدھ 12 جولائی 2017 13:30

پریمئرلیگ فٹ بال کی آمدنی میں 3ارب 60کروڑ پائونڈ کا اضافہ
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2017ء)انگلش پروفیشنل فٹ بال پریمیر لیگ کی آمدنی میں 3ارب 60کروڑ پائونڈ کاریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔برطانوی آڈٹ کمپنی’’ ڈیلوئٹ‘‘ کے معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق 2015-16کے سیزن کے دوران بوئوینٹ یوئیفاٹی وی کی آمدنی میں اضافے کے باعث پریمیئر لیگ کے کلبس کی آمدن 9فیصد اضافے سے ریکارڈ 3ارب 60کروڑ پائونڈ تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

آڈٹ فرم کا کہنا ہے کہ براڈکاسٹ سے ایک ارب90کروڑ پائونڈ حاصل ہوئے جو ٹاپ کلبس کی آمدنی کے نصف سے بھی زیادہ ہے۔کمپنی نے بتایا کہ گزشتہ برس ہونے والیڈومیسٹک ٹی وی معاہدے سے آمدنی میں لگا تاراضافہ ہورہا ہے اورمسلسل تیسرے سیزن میں کلبس کا ملاکر منافع 50کروڑ پائونڈ سے تجاوز کرگیا لیکن تنخواہیں 12فیصد اضافے سے 2ارب 30کروڑ بڑھ گئی ہیں۔سالانہ جائزہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس پرانے براڈ کاسٹ معاہدے میں بھی پریمئر لیگ نے آمدنی کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے۔
وقت اشاعت : 12/07/2017 - 13:30:10