آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

بدھ 12 جولائی 2017 23:21

آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2017ء) آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، آسٹریلیا نے بھارت اور انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر پانچ، پانچ فتوحات حاصل کر کے لاسٹ 4 میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

لندن میں جاری میگا ایونٹ میں بدھ کو کھیلے گئے اہم میچ میں بھارتی ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز بنائے، پونم روہت 106 اور کپتان متھالی راج 69 رنز بنا کر نمایاں رہیں، علیزے پری اور میگن نے 2، 2 وکٹیں لیں، جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے 227 رنز کا ہدف 45.1 اوورز میں محض 2 وکٹوں پر حاصل کیا، میگ لیننگ 76 اور علیزے پری 60 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں، پونم کی سنچری اور راج کی نصف سنچری رائیگاں گئیں، میگ لیننگ میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں، یہ آسٹریلوی ٹیم کی ایونٹ میں پانچویں کامیابی ہے اور اس کے ساتھ ہی اس نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، ایک اور میچ میں انگلینڈ ویمن نے نیوزی لینڈ ویمن کو 75 رنز سے ہرایا، انگلینڈ ویمن نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 284 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، سکیور 129 اور ٹامی بیومائونٹ 93 رنز بنا کر نمایاں رہیں، آمیلا کر نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 47 ویں اوور میں 209 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، کپتان سوزی بیٹس 44 رنز بنا کر نمایاں رہیں، ایلکس ہارٹلے نے 3 جبکہ اینیاشربسول اور جینی گن نے دو، دو وکٹیں لیں۔

وقت اشاعت : 12/07/2017 - 23:21:34