ٹاپ رینکنگ سکواش کے کھلاڑی اسرار احمد کی شاندار پرفارمنس ،امریکی کھلاڑی ہیٹری کو شکست دے دی

جمعرات 13 جولائی 2017 12:10

ٹاپ رینکنگ سکواش کے کھلاڑی اسرار احمد کی شاندار پرفارمنس ،امریکی کھلاڑی ہیٹری کو شکست دے دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2017ء) پاکستان کے ٹاپ رینکنگ اسکواش کے کھلاڑی اسرار احمد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی کھلاڑی ہیٹری کو شکست دے دی، پاکستان اسکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام ورلڈ فائیو اسکواش ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے ٹاپ رینکنگ کھلاڑی شرکت کررہے ہیں، فیڈریشن کے تحت پاکستان بمقابلہ ورلڈ فائیو اور پاکستان بمقابلہ مصر کے مابین مقابلہ ہوگا۔

پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں سابق ایئر چیف محصف علی میر کے نام سے منسوب اسکواش کمپلیکس میں منعقد ہونے والے ایونٹ کے نتائج کے مطابق پاکستان کے ٹاپ رینکنگ اسکواش کھلاڑی اسراراحمد نے امریکی کھلاڑی اوڈ ہیٹری کو شکست کا مزہ چکھایا، اسرار نے پہلے سیٹ میں ہیٹریکو11-7 سے مات دی، دوسرے سیٹ میں بھی انہوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 11-6 سے کامیابی پائی، تیسرا سیٹ میں ہیٹی نے جیتا، فائنل سیٹ میں پاکستان کے اسراراحمد نے ہیٹری کو 12-10سے مات دے کر ایونٹ میںکامیابی اپنے نام کرلی۔

(جاری ہے)

پاکستان کے فرحان زمان کو ہانگ کانگ کے کھلاڑی کے خلاف شکست کاسامنا کرنا پڑا، فرحان نے پہلے سیٹ میں ہوم کورٹ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مہمان ہانگ کانگ کے کھلاڑی لیواوکوپہلے سیٹ میں 15-13 سے مات دی۔لیو نے دوسرا سیٹ میں 11-8 سے اپنے نام کرکے مقابلہ برابر کردیا، تیسرے اورفائنل سیٹ میں لیوکے دلفریب اسٹروکس کے آگے فرحان زمان بے بس دکھائی دیے، فرحان زمان کوفائنل سیٹ 11-9سے مات دیکرکورٹ سے باہرجانے کاراستہ دکھادیا، پاکستان اسکواش فیڈریشن کے تحت ملک بھر میں انٹرنیشنل اسکواش کی بحالی کا آغاز ہوگیا، پاکستان ایئرفورس کے سربراہ و پاکستان اسکواش فیڈریشن کے صدر سہیل امان نے مصحف اسکواش کمپلیکس میں میگاایونٹ کاباضابطہ افتتاح کیا، اس موقع پرپاکستان اسکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمرزمان، سابق عالمی چیمپئن جان شیرخان، سینئرنائب صدر شاہد اخترعلوی کے علاوہ کثیرتعداد میں شائقین موجود تھے۔

وقت اشاعت : 13/07/2017 - 12:10:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :