ایشین 6بالز سنوکر چیمپیئن کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

یہ ہمارے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے کہ ایشین چیمپیئن سنوکر ہمارے درمیا ن موجود ہے، ڈی پی او

جمعرات 13 جولائی 2017 20:27

ایشین 6بالز سنوکر چیمپیئن کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2017ء) قومی ہیروز کو سرگودھا پولیس کا سلام ،ایشین 6بالز سنوکر چیمپیئن محمد سجاد کے اعزاز میں تقریب کا انعقادکیا گیا،پاکستان کے قومی ہیرو محمد سجاد کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،اے ایس پی ابریز علی عباسی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس گیٹ پر قومی ہیر و محمد سجاد کا استقبال کیا گیا جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے ایس پی انوسٹی گیشن بلال افتخار کے ہمراہ اپنے دفتر کے باہر استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے کہ ایشین چیمپیئن سنوکر ہمارے درمیا ن موجود ہے یہ نہ صرف سرگودھا بلکہ پاکستان کے لیے باعث فخر ہے، محمد سجاد نے سنوکر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ سرگودھا پولیس اپنے قومی ہیرو کو سلام پیش کرتی ہے،اس موقع پر ایشین 6بالز سنوکرچیمپیئن محمد سجاد نے حوصلہ افزائی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن محمد سہیل چوہدری کا شکریہ ادا کیا۔

وقت اشاعت : 13/07/2017 - 20:27:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :