وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سپورٹس کمپلیکس ایف ڈی اے سٹی کا افتتاح کردیا

سپورٹس کمپلیکس کا دورہ، کھیلوں کی سہولتوں کاجائزہ لیا ،محسن نقوی نے سنوکر او ربیڈ منٹن کھیلی

پیر 5 فروری 2024 17:20

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سپورٹس کمپلیکس ایف ڈی اے سٹی کا افتتاح کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سپورٹس کمپلیکس ایف ڈی اے سٹی کا افتتاح کردیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیااور کھیلوں کی سہولتوں کاجائزہ لیا ۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سنوکر او ربیڈ منٹن کھیلی ۔ صوبائی وزراء عامر میر، ڈاکٹر جاوید اکرم او رمشیر وہاب ریاض نے بھی سنوکر، بیڈ منٹن او رلانگ ٹینس کھیلی جبکہ انسپکٹر جنرل پولیس، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری تعمیرات ومواصلات نے بھی ٹیبل ٹینس، سکوائش، بیڈ منٹن او رلانگ ٹینس کھیلی ۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جم،بیڈ منٹن کورٹ،سکوائش کورٹ، سوئمنگ پول، ٹیبل ٹینس روم، سنوکر روم، لانگ ٹینس کورٹ او ردیگر کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے بنائے کورٹس کا معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جم میں ایکسرسائز کیلئے جدید مشینیں فراہم کرنے کے اقدام اور سپورٹس کمپلیکس کے اعلی معیار کی تعریف کی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سپورٹس کمپلیکس کے لان میں پودا بھی لگایا ۔ صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم، عامر میر، مشیر وہاب ریاض، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، انسپکٹر جنرل پولیس، کمشنر فیصل آباد، آر پی او فیصل آباد،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری صحت، سی پی او فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر فیصل آباداور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وقت اشاعت : 05/02/2024 - 17:20:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :