مجھے لگتا ہے بھارت نے چیمپئنز ٹرافی پاکستان کو بطور تحفہ دی تھی:سابق کوچ وریندر سہواگ

ہفتہ 15 جولائی 2017 15:10

مجھے لگتا ہے بھارت نے چیمپئنز ٹرافی پاکستان کو بطور تحفہ دی تھی:سابق کوچ وریندر سہواگ
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15 جولائی۔2017ئ) بھارتی ٹیم کے سابق اوپنر وریندر سہواگ کے سابق کوچ اے این شرما نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ہندوستانی ٹیم کی جانب پاکستان کے خلاف دکھائی گئی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے ۔

(جاری ہے)

سابق بھارتی کوچ انیل کمبلے اور ویرات کوہلی کے مابین سر دجنگ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اے این شرما کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں ویرات کوہلی اور انیل کمبلے کے مابین جاری اس سرد جنگ کا سب سے زیادہ نقصان ٹیم کو ہوا جو اس اہم میچ میں اپنی صلاحیتوں کے مطابق نہیں کھیل سکی،مجھے آج بھی لگتا ہے کہ بھارت نے وہ میچ پاکستان کو تحفے میں دیا تھا،انیل کمبلے بھی شاید آج تک پریشان ہوں گے کہ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیوں کیا ؟۔

وقت اشاعت : 15/07/2017 - 15:10:12