قومی ٹیم ایشین مینز نیٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کرے گی

اتوار 16 جولائی 2017 13:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2017ء) قومی ٹیم ایشین مینز نیٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کرے گی،ایونٹ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ ستمبر میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے اے پی پی کو بتایا کہ ایشین مینز نیٹ بال چیمپین شپ رواں سال دسمبر میں ملائشیاء میں کھیلی جائے گی جس میں12قومی کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ رواں سال ستمبر میں کراچی میں شروع ہوگا،تربیتی کیمپ میں ملک بھر سی20 مرد کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا جس میں سے باصلاحیت12کھلاڑیوں کا انتحاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ توقع رکھتے ہیں کہ میگا ایونٹ میں پاکستانی نیٹ بال ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
وقت اشاعت : 16/07/2017 - 13:20:42