کرسٹیانو رونالڈو کی مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپسی ”مشن امپوسیبل“: جوزے مورینیو

منگل 18 جولائی 2017 15:30

کرسٹیانو رونالڈو کی مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپسی ”مشن امپوسیبل“: جوزے مورینیو
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18 جولائی۔2017ئ) برطانوی فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے منیجر جوزے مورینیو نے سٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کی کلب میں واپسی ناممکن قرار دیدی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دوستانہ میچ میں امریکی فٹبال کلب لاس اینجلس گیلیکسی کو 2کے مقابلے میں 5گولز سے شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے رومیلو لوکاکو اور وکٹر لنڈلوف کی خدمات حاصل کرنے والے منیجر جوز ے مورینیو سے جب ریال میڈرڈ کے سٹا ر کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کو ان کے سابق کلب میں واپس لانے کے بارے میں سوال ہوا تو جوزے مورینیو نے ایک لمحہ ضائع کیے بغیر جواب دیا کہ ”میں ان کھلاڑیوں پر ایک منٹ بھی ضائع نہیں کرنا چاہوں گا جنہیں واپس لانا مشن امپاسیبل ہے“ ۔

وقت اشاعت : 18/07/2017 - 15:30:32