پاکستانی خاتون فٹبالر نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر دیا

منگل 18 جولائی 2017 21:12

پاکستانی خاتون فٹبالر نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر دیا
(اردوپوائنٹ تازہ ترین18جولائی2017ء) پاکستانی خاتون فٹبالر نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر دیا ۔ پاکستانی خاتون فٹبالر حاجرہ خان دنیا بھر کے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کے مابین غیر ملکی کلب کی جانب سے دستخط شدہ پہلی پاکستانی فٹبالر کھلاڑی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹویٹر پر حاجرہ خان نے اپنے پیغام میں اس کامیابی پر شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کی نمائندگی کرتی ہوں۔ میں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2014ءمیں مالدیپ سے کیا تھا۔ اور مجھے2014-2015کی مالدیپ فٹبال لیگ میں دو مرتبہ بہترین کھلاڑی ہونے کے اعزاز سے نوازا گیا۔ حاجرہ خان 2009میں پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم کا حصہ بنیں۔ جس کے بعد 2014سے اب تک وہ ٹیم کی نمائندگی کرتی ہیں۔
وقت اشاعت : 18/07/2017 - 21:12:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :