’مشکوک ‘ فیصلے نے زمبابوے کو تاریخی فتح سے محروم کردیا

muhammad ali محمد علی منگل 18 جولائی 2017 22:01

’مشکوک ‘ فیصلے نے زمبابوے کو تاریخی فتح سے محروم کردیا
کولمبو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18جولائی۔2017ء)دنیا کے کسی بھی کھیل میں ایک بھی غلط فیصلہ کھیل کا نقشہ بدل سکتا ہے اور سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان کھیلے گئے کولمبو ٹیسٹ میں بھی ایک ایسے ہی واقعے نے میچ کا نقشہ بد ل دیا ۔

(جاری ہے)

میچ آخری دن سری لنکن ٹیم 388رنز کے ہدف کے تعاقب میں 237رنز پر پہنچی تو وکٹ کیپر ڈکویلا زمبابوین آف سپنر سکندر رضا کی گیند نہ سمجھ سکے اور کیپر نے ان کیخلا ف سٹمپ آﺅٹ کی اپیل کردی،ری پلیز میں ڈکویلا کا پاﺅں کریز پر دکھائی دے رہا تھا لیکن حیران کن طور پر تھرڈ امپائر شمس الدین نے انہیں ناٹ آﺅٹ قرار دیدیا جس نے زمبابوین کھلاڑیو ں کے ساتھ ساتھ سٹیڈیم میں موجود ہر ایک کو ہکا بکا کردیا ۔

ڈکویلا نے نئی زندگی ملنے پر 81رنز بنا کر سری لنکا کو اس تاریخی فتح کے قریب پہنچا دیا ۔ ٹویٹر پر بھی تھرڈ امپائر کے اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔
وقت اشاعت : 18/07/2017 - 22:01:09