ہال آف فیم ٹینس؛ اعصام الحق کی مینز ڈبلز کے سیمی فائنل میں رسائی

اعصام الحق نے گزشتہ ماہ ایگون سربٹن ٹرافی اور اس کے بعد انتالیا اوپن جیتا تھا

جمعرات 20 جولائی 2017 23:01

ہال آف فیم ٹینس؛ اعصام الحق کی مینز ڈبلز کے سیمی فائنل میں رسائی
نیوپورٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء) ہال آف فیم ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز ایونٹ میں پاکستان کے سٹار پلیئر اعصام الحق نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

اعصام الحق نے اپنے امریکی پارٹنر راجیو رام کے ساتھ پہلے کوارٹر فائنل میں میکسیکو کے میگوئل ریئز ویرالا اور سپین کے ایڈرین مینندز کو اسٹریٹ سیٹس میں باآسانی شکست سے دوچار کیا، ان کی فتح کا سکور 1-6 اور 1-6 رہا۔

اس سے قبل پہلے رائونڈ میں انہوں نے ڈومنیکا کے وکٹر ایسٹریلا برگوس وینزویلا کے رابرٹو میٹن کو مات دی تھی۔واضح رہے کہ اعصام الحق رواں سال متعدد ٹائٹلز اپنے نام کر چکے ہیں اور گزشتہ ماہ انہوں نے ایگون سربٹن ٹرافی اور اس کے بعد انتالیا اوپن جیتا جب کہ اپریل میں بارسلونا اوپن کی ٹرافی پر بھی قبضہ جمایا تھا۔۔
وقت اشاعت : 20/07/2017 - 23:01:54