سپورٹس رپورٹر ڈے بیڈ منٹن ایونٹ شاہد،علی احمد کے نام

جمعہ 21 جولائی 2017 22:52

سپورٹس رپورٹر ڈے بیڈ منٹن ایونٹ شاہد،علی احمد کے نام
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) ورلڈ اسپورٹس رپورٹرز ڈے کی مناسبت سے جاری اسپورٹس ویک میں اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) اور سندھ بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ بیڈ منٹن ڈبلز ایونٹ شاہد انصاری اور احمد علی کی جوڑی نے جیت لیا، بد ر الحسن اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے گئے ایونٹ میں سجاس کے ممبران نے بھر پور شرکت کی جبکہ پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے نائب صدر نصر اقبال اور سجاس کے سیکریٹری اصغر عظیم نے بھی دل چسپی کے ساتھ مقابلے دیکھے ۔

سندھ بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد شیخ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ سیکریٹری سلیم پراچہ نے ایونٹ آرگنائز کیا ۔کراچی بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے سیکریٹری معین الدین ،ماہیہ معین ،ایم عامر اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

فائنل میں شاہد انصاری اور احمد علی کی جوڑی نے 2-1سے کامیابی سمیٹی ۔میچ اسکور 15-12،13-15اور15-13رہا ۔قبل ازیں سیمی فائنل مقابلوں میں کاشف ،ارشد کی جوڑی نے جاوید اقبال اور شہزاد علی کی جوڑی کو شکست دی جبکہ انیس الرحمان اور عمر شاہین کی جوڑی کو بھی شکست ہوئی۔

اس موقع پر مہمان خصوصی نثار احمد شیخ نے کہا کہ بیڈ منٹن جیسے کھیل میں صحافیوں کی دل چسپی اور کھیل کا شوق اور معیار دیکھ کر میں بہت متاثر ہوا ہوں اور مجھے ان کا کھیل دیکھ کر خوش گوار حیرت ہوئی ہے، میری کوشش ہوگی کہ اس طرح کے ایونٹ مستقبل میں بھی منعقد ہوتے رہیں اس سلسلے میں سجاس کے لئے میرا تعاون ہر وقت حاضر ہے۔ سینئر ااسپورٹس جرنلسٹ نصر اقبال نے بھی کراچی کے صحافیوں کی اسپورٹس ویک میں بھر پور دل چسپی کو سراہا۔ بعد ازاں مہمان خصوصی نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافی اور کیش پرائز تقسیم کئے۔
وقت اشاعت : 21/07/2017 - 22:52:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :