پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کمیشن کا اجلاس 27 جولائی کو ہوگا

ہفتہ 22 جولائی 2017 17:37

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کمیشن کا اجلاس 27 جولائی کو ہوگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) 33ویں نیشنل گیمز میں کھیلوں کے ڈسپلن اور دیگر معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سپورٹس کمیشن کا اجلاس 27 جولائی کو منعقد ہوگا۔ پی او اے ہاوس لاہور میں منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت سپورٹس کمیشن کے چیئرمین سید عاقل شاہ جو کے پی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں کرینگے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سابقہ 28 اگست 2016 کو ہونے والے اجلاس کے منٹس کی منظوری کے ساتھ ساتھ نیشنل گیمز 2017 کے لیے کھلاڑیوں کے تبادلوں کے قوانین کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اس موقع پر 33 ویں نیشنل گیمز کے ڈسپلن اور انکے ایونٹس کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اجلاس میں بین الصوبائی گیمز، نیشنل بیچ گیمز اور نیشنل یوتھ گیمز کے حوالے سے بھی قوانین بنائے جائیں گے۔ پی او اے سپورٹس کمیشن کی جانب سے اجلاس میں شرکت کے لیے متعلقہ افراد کو دعوت نامے جاری کر دیئے ہیں۔ نیشنل گیمز کے میزبان صوبے کی اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو بھی دعوت دی گئی ہے کہ وہ اس اجلاس میں ضرورت شریک ہوں۔
وقت اشاعت : 22/07/2017 - 17:37:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :