گولڈ کپ فٹبال میں ایل سلواڈور کے بدمعاش فٹبالرز پر پابندیاں عائد

حریف کھلاڑی کو کندھے پر کاٹنے کی پاداش میں ایل سلواڈور کی دفاعی پلیئر ہنری رومیرو پر 6 میچز کی پابندی عائد کردی گئی

پیر 24 جولائی 2017 14:12

گولڈ کپ فٹبال میں ایل سلواڈور کے بدمعاش فٹبالرز پر پابندیاں عائد
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) گولڈ کپ کوارٹر فائنل میں امریکا کیخلاف جارحانہ پن دکھانے والے ایل سلواڈور کے 2 پلیئرز کو سزائیں مل گئیں۔

(جاری ہے)

امریکی اسٹرائیکر جوزی ایلٹیڈور کے کندھے پر کاٹنے کی پاداش میں ایل سلواڈور کی دفاعی پلیئر ہنری رومیرو پر 6 میچز کی پابندی عائد کردی گئی، اسی طرح کے ایک اور واقعے پر ملوث ایل سلواڈور کے کپتان ڈارون سیرن کو 3 میچز کیلیے معطل کردیاگیا ہے، انھوں نے امریکی پلیئر اومیرگونزالز سے بدتمیزی کی تھی، دونوں کھلاڑیوں پر یہ پابندیاں کونکاکیف نے عائد کی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ دوران میچز کھیل کے منافی رویہ کسی طور برداشت نہیں کیا جائیگا، اس معاملے میں ظلم کا شکار ہونیوالے ایلٹیڈور نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک واقعات ہیں، یہ کھیل کا انتہائی جاہلانہ انداز ہے، مجھے یقین ہے کسی کو بھی اس پر فخر نہیں ہوگا۔
وقت اشاعت : 24/07/2017 - 14:12:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :