ایشین کیڈٹ ریسلنگ چیمپیئن شپ

پاکستانی ریسلر عنایت اللہ نے چاندی کا تمغہ جیت کر نئی تاریخ رقم کردی

پیر 24 جولائی 2017 15:37

ایشین کیڈٹ ریسلنگ چیمپیئن شپ
نوم پنھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء)پاکستانی ریسلر عنایت اللہ نے ایشین کیڈٹ ریسلنگ چیمپیئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت کر نئی تاریخ رقم کردی۔تھالینڈ میں ہونے والی ایشین کیڈٹ ریسلنگ چیمپیئن میں عنایت اللہ نے تاجکستان، ایران اور منگولیا کے ریسلرز کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

(جاری ہے)

فائنل میں پاکستانی ریسلر کی قسمت نے ساتھ نہ دیا اور انہیں قازقستان کے ریسلر کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ پاکستانی ریسلر نے شاندی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا جو 28سال کے طول عرصے کے بعد پاکستان نے پاکستان نے جیتا ہے۔دلچسپ امر یہ کہ عنایت اللہ ایشین کیڈٹ ریسلنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان کی نمائنددگی کرنے والے واحد ریسلر تھے۔
وقت اشاعت : 24/07/2017 - 15:37:04