عمر اکمل اور احمد شہزاد ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی ”گڈ بک “ سے باہر

بدھ 26 جولائی 2017 15:54

عمر اکمل اور احمد شہزاد ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی ”گڈ بک “ سے باہر
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26 جولائی۔2017ئ) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر چیمپئنز ٹرافی کی رپورٹ ممکنہ طور پر جمعرات کو جمع کرائیں گے۔ذرائع کے مطابق چیئر مین پی سی بی شہریار خان بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب وطن واپس پہنچ جائیں گے جس کے بعد مکی آرتھر شہریار خان سے ملاقات کرکے رپورٹ انہیں پیش کریں گے ۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق ہیڈ کوچ نے رپورٹ میں بعض سینئر باﺅلرز کی کارکردگی میں عدم تسلسل کی نشاندہی کرتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب ترین باﺅلر رہنے والے حسن علی کو دوسروں کیلئے ایک مثال قرار دیا،انہوں نے ”سیلفی کنگ “ احمد شہزاد کے حوالے سے عدم اطمینان کا اظہار کیا جبکہ فٹنس مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ عمراکمل جیسی مثالیں جونیئرز کے سامنے نہیں آنی چاہئیں۔



عمر اکمل اور احمد شہزاد ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی ”گڈ بک “ سے باہر
وقت اشاعت : 26/07/2017 - 15:54:25