پاناما کیس کے فیصلے سے قبل سوشل میڈیا پر عوام نے اسپورٹس رپورٹر زینب عباس سے وزیراعظم کیساتھ سیلفی لینے کا مطالبہ کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 27 جولائی 2017 22:34

پاناما کیس کے فیصلے سے قبل سوشل میڈیا پر عوام نے اسپورٹس رپورٹر زینب عباس سے وزیراعظم کیساتھ سیلفی لینے کا مطالبہ کر دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-27جولائی-2017ء) پاناما کیس کے فیصلے سے قبل سوشل میڈیا پر عوام نے اسپورٹس رپورٹر زینب عباس سے وزیراعظم کیساتھ سیلفی لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے دوران پاکستان کی مشہور خاتون اسپورٹس رپورٹر زینب عباس نے خاصی شہرت حاصل کی تھی۔

(جاری ہے)

زینب عباس کی جانب سے ٹورنامنٹ کے دوران جس بھی ٹیم کے کپتان کیساتھ سیلفی لی گئی اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس بات کا ٹورنامنٹ کے دوران خاصا چرچا ہوا تھا۔ اب جب زینب عباس کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر اعلان کیا گیا کہ پاناما کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا تو ایسے میں عوام کی جانب سے ان سے دلچسپ مطالبہ کر دیا گیا۔ زینب عباس سے ان کے مداحوں نے خاص کر مطالبہ کیا ہے کہ وہ وزیراعظم کیساتھ بھی ایک عدد سیلفی لے لیں۔
وقت اشاعت : 27/07/2017 - 22:34:33