پانامہ کیس کے فیصلے پر ملکی ، غیر ملکی کرکٹرز کے پیغامات

جمعہ 28 جولائی 2017 17:36

پانامہ کیس کے فیصلے پر ملکی ، غیر ملکی کرکٹرز کے پیغامات
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28 جولائی۔2017ئ)پانامہ کیس پر سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ تاریخی فیصلے کے بعد ملکی کرکٹرز کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کھلاڑیوں کے پیغامات بھی سامنے آگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستانی نژاد آسٹریلیوی لیگ سپنر فواد احمد نے ٹویٹر پر اظہا ر خیال کرتے ہوئے کہا کہ ” کیا شاندار کامیابی ہے ، پاکستانی عوا م کو مبارک باد،بہت اچھا کھیلے پاکستان،امید کی کرن“۔
۔سابق کپتان شعیب ملک نے لکھا کہ ” جیتے گا بھئی جیتے گا ، ہماراپاکستان جیتے گا “ ۔
فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض نے اپنے پیغام میں کہا کہ ” دنیا میں ترقی سے بڑھ کر کوئی طاقت ورنہیں،کوئی نہیں “۔
وقت اشاعت : 28/07/2017 - 17:36:59