آئی ایچ ایف نے ہاکی کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی، پاکستان ایک درجہ تنزلی کے بعد 14ویں نمبر پر چلا گیا

بین الاقوامی ہاکی کی ٹاپ 8 پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، اولمپک چمپئن ارجنٹائن بدستور ٹاپ پوزیشن پر براجمان

جمعہ 28 جولائی 2017 22:56

آئی ایچ ایف نے ہاکی کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی، پاکستان ایک درجہ تنزلی کے بعد 14ویں نمبر پر چلا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2017ء) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ہاکی کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی۔ پاکستان ایک درجہ تنزلی کے بعد 14ویں نمبر پر چلا گیا،کوریا کی بھی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے او روہ پاکستان سے اوپر 13ویںنمبر پر موجود ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی ہاکی کی ٹاپ 8 پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اولمپک چمپئن ارجنٹائن کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے، آسٹریلیا دوسرے، جرمنی تیسرے، ہالینڈ چوتھے، بیلجیم پانچویں، بھارت چھٹے، انگلینڈ ساتویں اور نیوزی لینڈ آٹھویں نمبر پر براجمان ہے ۔اسپین نے آئر لینڈ کی جگہ نویں پوزیشن پرقبضہ کرلیا، ملائیشیا نے 2 درجہ ترقی کے بعد بارہویں پوزیشن حاصل کرلی۔
وقت اشاعت : 28/07/2017 - 22:56:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :