انگلش ٹی20کائونٹی ، چھکا نہ لگنے کے باوجود ایک گیندپر7رنزبن گئے

ہفتہ 29 جولائی 2017 15:41

انگلش ٹی20کائونٹی ، چھکا نہ لگنے کے باوجود ایک گیندپر7رنزبن گئے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جولائی2017ء)کرکٹ شاید کچھ حصوں میں ایک پیچیدہ کھیل ہے لیکن اسکورنگ کے معاملے میں کافی معقول ہے آپ چاہیں تو وکٹ کے درمیان دوڑ کر کافی رنز بناسکتے ہیں یا پھر چوکا اور چھکا بھی لگاسکتے ہیں۔ کبھی کبھی تو ایک کھلاڑی کو پانچ رنز بھی مل جاتے ہیں جب گیند فیلڈنگ کرنے والی ٹیم کے کھلاڑی کے ہیلمٹ پر لگتی ہے۔

لیکن اب تو سات رنز بننا بھی عام سی بات ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ میں جاری نیٹ ویسٹ بلاسٹ ٹی ٹوئنٹی میں سمرسیٹ کے اسٹیوڈیویس نے ایک گیند پر سات رنزبٹورلئے، گزشتہ دنوں کینٹ کیخلاف میچ میں سمرسیٹ کے اسٹیوڈیویس نے شارٹ کھیلا ۔ تین رنز تو وہ دوڑ کر بناچکے تھے پھر کینٹ کے وکٹ کیپر سیم بلنگز کے ناقص تھرو پرگیند باونڈری لائن پارکرگئی تو مزید چاررنز مل گئے جس سے ایک گیند پر رنز کی تعداد سات ہوگئی۔

ایک گیند پر سات رنز بنانے کایہ تیسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک بھی ایک بال پر سات رنز حاصل کرچکے ہیںجن میں تین رنز دوڑ کر جبکہ ایک اوور تھر و کا چوکا شامل تھا۔ لیکن سب سے دلچسپ واقعہ پاکستان کے ماجد خان کیساتھ پیش آیا ماجد خان نے ایک گیند پر سات رنز دوڑ کر بنائے تھے۔
وقت اشاعت : 29/07/2017 - 15:41:59