ایس ایس بی عید فیسٹیول کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی ٹائیگرز نے جیت لیا

پیر 31 جولائی 2017 22:24

ایس ایس بی عید فیسٹیول کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی ٹائیگرز نے جیت لیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2017ء) ایس ایس بی عید فیسٹیول کرکٹ ٹورنامنٹ میں کراچی ٹائیگرز نے لیاری اسٹارز کو 3وکٹوں سے ہر اکر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا، ثناء الله کوعمدہ بیٹنگ اور دانش غفور کو عمدہ بولنگ پر مشترکہ مین آف دی میچ کیش ایوارڈ دیا گیا، ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی محمد سلیم تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، کے جی اے گراؤنڈ پر لیاری اسٹار ز نے پہلے بٹینگ کی اور پوری ٹیم 149رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

احمد خان نے شاندار بلے بازی کی 5چوکوں کی مدد سے 57رنز بنا کر اپنی ٹیم کے ٹاپ اسکورر رہے۔ حافظ حسن نے 27اور عمر متین نے 26رنز کی اننگز کھیلی۔ دانش غفور نے انتہائی عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 4کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

ناصر خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جوابی اننگز میں کراچی ٹائیگرز نے مطلوبہ ہدف 7وکٹوں پر حاصل کرلیا جب انہوں نے 150رنز آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کرلیے۔ثناء الله نے 5چوکے لگا کر 39رنز بنائے جبکہ محمود نے اپنی ٹیم کی کامیابی میں 3چوکے لگا کر 32رنز کا حصہ ڈالا۔ حافظ حسن، حماد امجد اور محمد نے 2,2کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ فاتح ٹیم کے ثناء الله کوعمدہ بیٹنگ اور دانش غفور کو عمدہ بولنگ پر مشترکہ مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 31/07/2017 - 22:24:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :