سٹار فٹبالر نیمار جونیئر پیر س سینٹ جرمین کےساتھ ریکارڈ معاہدہ کرنے کے قریب پہنچ گئے

بدھ 2 اگست 2017 16:11

سٹار فٹبالر نیمار جونیئر پیر س سینٹ جرمین کےساتھ ریکارڈ معاہدہ کرنے کے قریب پہنچ گئے
بارسلونا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2 اگست۔2017ئ)سٹار فٹبالر نیمار جونیئر فرانسیسی فٹبال کلب پیر س سینٹ جرمین کے ساتھ ریکارڈ معاہدہ کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سٹرائیکر نے اپنے بارسلونا کے ساتھیوں کو آگا ہ کردیا ہے کہ وہ کلب کو چھو ڑ کر جارہے ہیںاور انتظامیہ نے بھی انہیں ٹیم کے ساتھ ٹریننگ نہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔نیمار کا پیرس سینٹ جرمین کے ساتھ تقریبا 220ملین یوروز میں معاہدہ ہونے کا امکان ہے جو انہیں فٹبا ل کی تاریخ کا مہنگا ترین کھلاڑی بنادے گا۔25سالہ نیمار جونیئر نے 2013ءمیں سانٹوس سے بارسلونا فٹبال کلب میں شمولیت اختیار کی تھی اور اب تک وہ ان کے لیے 68گولز سکور کرچکے ہیں ۔

وقت اشاعت : 02/08/2017 - 16:11:21