سچن ٹنڈولکر کی مدتوں بعد راجیہ سبھا آمد، سوشل میڈیا پر زیر بحث، عید کے چاند سے مشابہت دے دی گئی

جمعرات 3 اگست 2017 23:17

سچن ٹنڈولکر کی مدتوں بعد راجیہ سبھا آمد، سوشل میڈیا پر زیر بحث، عید کے چاند سے مشابہت دے دی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2017ء) معروف کرکٹ سٹار سچن ٹنڈولکر کی بھارتی پارلیمنٹ میں آمد کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ لٹل ماسٹر ایوان بالا کے ممبر ہیں تاہم وہ یہاں کم ہی نظر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر ٹنڈولکر کے راجیہ سبھا میں آنے کو عید کے چاند سے مشابہت دی گئی،عوام کا کہنا ہے کہ اگر وہ اجلاسوں میں نہیں آسکتے تو استعفیٰ دے دیں۔ان کی اجلاس میں شرکت کے دوران لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں وہ قدرے سنجیدہ نظر آ رہے ہیں، بس پھر کیا تھا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر انہیں شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ۔
وقت اشاعت : 03/08/2017 - 23:17:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :