باکسر عامر خان نے اہلیہ فریال سے علیحدگی اختیار کر لی

عامر کی فریال سے علیحدگی کا سبب 28سالہ برطانوی باکسر انتھونی جوشوا بنے رقابت کے جذبات نہیں رکھتا، اس شخص کی تصویریں مجھے بھیجنے کی ضرورت نہیں ،ْفریال کو پیغام فریال کی خاطر فیملی اور دوستوں کو چھوڑا ، تاہم باکسر اینتھی جوشوا کی خاطر فریال نے مجھے چھوڑ دیا

جمعہ 4 اگست 2017 22:40

باکسر عامر خان نے اہلیہ فریال سے علیحدگی اختیار کر لی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2017ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اہلیہ فریال مخدوم سے علیحدگی اختیار کر لی، عامر کی فریال سے علیحدگی کا سبب 28سالہ برطانوی باکسر انتھونی جوشوا بنے ہیں جو اس وقت ورلڈ ہیوی ویٹ چمپئن ہیں۔باکسر عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں اپنی اہلیہ فریال مخدوم کو طلاق دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریال سے علیحدگی پر کوئی دکھ نہیں۔

عامر خان کا کہنا ہے کہ میں نے اور میری بیوی فریال نے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے ،ْفریال واضح کرتی رہی تھی کہ وہ کسی اور باکسر کے ساتھ رہنا چاہتی ہے۔عامر خان نے فریال کو پیغام میں مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ رقابت کے جذبات نہیں رکھتا، اس شخص کی تصویریں مجھے بھیجنے کی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فریال کی خاطر فیملی اور دوستوں کو چھوڑا ، تاہم باکسر اینتھی جوشوا کی خاطر فریال نے مجھے چھوڑ دیا ،ْجوشوا جیسا شخص میرے سامنے بالکل کچرا ہے۔

جواب میں فریال نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ عامر تم نے میری وجہ سے اپنے خاندان کو نہیں چھوڑا بلکہ ان کی دولت کی ہوس کی وجہ سے چھوڑا۔انہوں نے کہا کہ عامر نے دوسرے باکسر پر اس لیے الزام لگا یا ہے کیونکہ ان کا اپنا باکسنگ کیریئر ختم ہو چکا ہے،میں اپنے گھر کے بل اور اپنی بچی کے اخراجات خود اٹھاتی ہوں۔فریال مخدوم نے کہا کہ تین سال تک ایک دھوکے باز کا دفاع کرتی رہی، دھوکے باز! کم از کم میرے اسکینڈل ہر مہینے اخباروں کی زینت نہیں بنتے۔

انہوں نے کہا کہ تم ہار چکے ہو، تمہارا کیریئر بدکرداری کی وجہ سے ختم ہوچکا ہے، دوسری عورتوں اور شراب نوشی میں ملوث ہونے کے باوجود خود کو مسلمان کہتے ہو۔انہوں نے عامر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میرے پاس تمہارے حوالے سے بہت سے شواہد ہیں جن کے ذریعے میں تمہاری زندگی تباہ کر سکتی ہوں مگر میں اس لیے ایسا نہیں کروں گی کہ میں تم سے محبت کرتی ہوں۔فریال نے اپنے خاندان کے افراد اور پرستاروں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے سب کو بہت تکلیف پہنچی ہوگی، عامر کو سوشل میڈیا پر نہیں آنا چاہیے تھا،جو شخص خود غلط کاموں میں لتھڑا ہوا ہے، اسے دوسرے پر الزامات نہیں لگانے چاہئیں۔
وقت اشاعت : 04/08/2017 - 22:40:20