پاکستان ہاکی لیگ دسمبر میں متوقع ،پہلے ایڈیشن کیلئے 5 فرناچائزز کی نیلامی اگلے ماہ ہوگی

ہر فرنچائز میں چھ غیر ملکی کھلاڑی شامل ہوں گے

ہفتہ 5 اگست 2017 20:58

پاکستان ہاکی لیگ دسمبر میں متوقع ،پہلے ایڈیشن کیلئے 5 فرناچائزز کی نیلامی اگلے ماہ ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2017ء) پاکستان ہاکی لیگ کا انعقاد دسمبر میں متوقع، پہلے ایڈیشن کیلئے 5 فرناچائزز کی نیلامی اگلے ماہ ہوگی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ٹاپ رینکنگ ٹیموں سے رابطہ۔ ہر فرنچائز میں چھ غیر ملکی کھلاڑی شامل ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی کامیابی کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی لیگ کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہاکی لیگ کے سلسلے میں ایف آئی ایچ سے رابطہ کیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن دسمبر میں ہاکی لیگ کروانا چاہتی ہے۔ ٹاپ رینکنگ ٹیموں کو خطوط بھی لکھے جاچکے ہیں۔ پاکستان ہاکی لیگ کے حوالے سے ہاکی فیڈریشن دسمبر میں پاکستان م یں کراا جائے گا۔ پہلے ایڈیشن کیلئے 5 فرنچائز کو منتخب کیا گیا ہے جن کی نیلامی اگلے ماہ ہوگی ہاکی فیڈریشن نے بین الاقوامی ٹاپ رینکنگ ٹیموں سے بھی رابطہ کیا گیا ہے تاکہ ہاکی لیگ میں ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے ساتھ انٹرنیشنل کھلاڑی بھی شامل ہوں۔

(جاری ہے)

ہر فرنچائز میں چھ غیر ملکی کھلاڑی شامل ہوں گے۔ شہباز احمد سینئر کا کہنا تھا کہ فرنچائز کی نیلامی کے بعد کھلاریوںکی ڈرافٹنگ کے ذریعے بولی لگے گی اس سے کھلاڑیوں کومالی طور پر بھی فائدہ ملے گا۔ پاکستان ہاکی لیگ کے ذریعے پاکستان ہاکی کی دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی آمد سے دنیا کو پیغام پہنچے گا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور یہاں کے کھلاریوں کے میدان بحال ہوں گے اس کے ساتھ ساتھ ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے سے کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

یاد رہے کہ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے چند روز قبل پاکستان آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی جس میں آرمی چیف نے پاکستان ہاکی لیگ کے بارے میں مثبت جواب دیا تھا صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کو آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے ہاکی لیگ کی سکیورٹی معاملات کی یقین دہنی کروائی تھی۔ جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے کوئی خاص جواب نہیں آیا تھا صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کوشش ہے پاکستان ہاکی لیگ کامیابی سے مکمل ہوجائے اور خواہش کرتے ہیں کہ پاکستان ہاکی لیگ دنیا کی نمبر ون لیگ بن جائے گی۔
وقت اشاعت : 05/08/2017 - 20:58:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :