پاکستان آرمی نے نیشنل انٹر ڈیپارٹمنٹل ایشین سٹائلس کبڈی چیمپیئن شپ جیت لی

اتوار 6 اگست 2017 21:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2017ء) پاکستان آرمی نے نیشنل انٹر ڈیپارٹمنٹل ایشین سٹائلس کبڈی چیمپیئن شپ جیت لی۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آبادکے لیاقت جمنازیم میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان آرمی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان نیوی کو 30-13پوائنٹس سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں پاکستان ائرپورٹ نے واپڈا کو 39-32پوائنٹس سے شکست دی۔ جیتنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کیے گئے۔
وقت اشاعت : 06/08/2017 - 21:07:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :