9ویں این بی پی قومی رینکنگ سنوکر چمپئن شپ 15 اگست شروع ہوگی

جمعرات 10 اگست 2017 23:33

9ویں این بی پی قومی رینکنگ سنوکر چمپئن شپ 15 اگست شروع ہوگی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2017ء) پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس ای) کے زیر اہتمام نویں این بی پی قومی رینکنگ سنوکر چمپئن شپ 15 اگست سے این بی پی سپورٹس کمپلیکس کراچی میں شروع ہو گی جس میں ملک بھر سے ٹاپ 31 کیوئسٹس سمیت چار جونیئر کیوئسٹس بھی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گے، محمد آصف ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے تک جاری رہنے والے ایونٹ کیلئے مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے، فاتح کیوئسٹس کو 60 ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا، ایونٹ میں شریک 35 کیوئسٹس کو چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، دفاعی چیمپئن محمد آصف کو گروپ ایف میں سہیل شہزاد، ابو صائم، آکاش رفیق اور عمر فاروق کا چیلنج درپیش ہو گا، کوالیفائنگ رائونڈ بیسٹ آف سیون، پری کوارٹر فائنلز اور کوارٹر فائنلز بیسٹ آف نائن، سیمی فائنلز بیسٹ آف 11 جبکہ فائنل بیسٹ آف 15 فریمز پر مشتمل ہو گا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ٹورنامنٹ 22 اگست تک جاری رہے گا۔
وقت اشاعت : 10/08/2017 - 23:33:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :