جنوبی افریقا کا باڈی بلڈر مہارت دکھاتے ہوئے ہلاک

جمعہ 11 اگست 2017 22:53

جنوبی افریقا کا باڈی بلڈر مہارت دکھاتے ہوئے ہلاک
کیپ ٹائون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقہ کے باڈی بلڈر سفیسو لنجیلو تھابی جو آئی ایف ایف بی کی 75 کلوگرام کی کیٹیگری میں جونیئر ورلڈ چیمپئن بھی رہے ہیں، گزشتہ روز جنوبی افریقا میں ایک چیمپئن شپ کے دوران بیک لفٹ لگا رہے تھے کہ اس دوران ان کا توازن بگڑ ہوگیا اور وہ کمر کے بل گرگئے۔

(جاری ہے)

باڈی بلڈر کے گرنے سے ان کی گردن کو جھٹکا لگا اور اس سے قبل ان کے ساتھی انہیں اٹھانے کے لیے آتے وہ وہیں پڑے پڑے چند لمحوں میں دم توڑ گئے۔ سابق جونیئر ورلڈ چمپئن کی ایونٹ میں پرفارم کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں بیک لفٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
وقت اشاعت : 11/08/2017 - 22:53:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :